Embed HTML not available.

بچوں کی صحت سے کھلواڑ اب اور نہیں،مظفرگڑھ میں 3600 ناقص قلفیاں تلف،مالکان کو بھاری جرمانہ عائد،فوڈ سیفٹی ٹیم نے غازی گھاٹ ڈی جی خان روڈ پر قلفیاں بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔۔۔

بچوں کی صحت سے کھلواڑ اب اور نہیں،مظفرگڑھ میں 3600 ناقص قلفیاں تلف،مالکان کو بھاری جرمانہ عائد،فوڈ سیفٹی ٹیم نے غازی گھاٹ ڈی جی خان روڈ پر قلفیاں بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔۔۔

مظفرگڑھ میں ناقص قلفیاں بنانے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے غازی گھاٹ ڈی جی خان روڈ پر قلفیاں بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔ناقابلِ سراغ مصنوعی مٹھاس سے ناقص قلفیاں تیار کی جارہی تھیں۔دوران چیکنگ قلفیوں کی برکس ویلیو کم پائی گئی۔کارروائی کے دوران سینکڑوں مضر صحت قلفیاں تلف کردی گئیں۔جعلسازی کرنے پر مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتے۔ جعلساز مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں