پی ایف یو جے دستور کے وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے یقین دلایا ہے کہ ٹی وی چینلز اور اخبارات کے ڈیڑھ ارب روپے کے بقایا جات کی ادائیگی میں اخباری کارکنوں کی بقایاجات کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے پی ایف یو جے کے سابق صدر فرخ سعید خواجہ مرحوم کا مسلہ بھی حل کروانے کا یقین دلایا اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہی ایف یو جے دستور کے مرکزی صدر
حاجی نواز رضا کی قیادت میں ملنے والے وفد نے میڈیا سے کارکنوں کی چھانٹی کا مسلہ اٹھایا وفاقی وزیر نے اے پی پی میں یونین الیکشن میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا وفاقی وزیر نے صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پیر کی سہ پہر پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے کمیٹی روم میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے وفد سے ملاقات کی وفد کی قیادت محمد نواز رضا صدر پی ایف یو جے دستور نےکی اس موقع پر پی آئی اوبھی موجود تھے وفد میں آر آئی یوجے دستور کے صدرسید قیصر عباس شاہ ، قائم مقام جنرل سیکرٹری ضرار فرید ، سینئر نائب صدر شیخ ایوب ناصر ،فنانس سیکرٹری راحیل نواز سواتی ، سابق جنرل سیکرٹری اکرم عابد قریشی سابق فنانس سیکریٹری مرزاعبد القدوس ، سینئر صحافی طارق محمود سمیر ، محسن رضا ، طارق عزیز اور دیگر رہنما موجود تھے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے صحافتی اداروں کیجانب سے کئی کئی ماہ کی تنخواہوں عدم ادائیگی، جبری برطرفیوں ، صحافیوں اور ورکرز کی چھانٹی کئے جانے کے سلسلے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ا س ضمن میں میڈیاہائوسز کے مالکان سے فوری بات چیت کی جائے گی اور انھیں ملازمین کی جبری برطرفیوں ،ڈائون سائزنگ کا سلسلہ بندکرنےکا کہا جائے گاجبکہ میڈیا ہائوسز کے واجبات بھی فوری اداکرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں اور عید سے پہلے اداکئے جائیں گے تاہم میڈیا ہاوسز کو پابند بنایا جائیگا کہ وہ واجبات ملنے کے بعد اپنے ورکرز کی کئی کئی ماہ کی تنخواہیں اور بقایا جات فوری اداکریں ا س ضمن میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرایا جائیگا صحافیوں اورورکزر کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے صحافیوں کے علاج معالجہ کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کارڈ پر کام شروع کردیا گیاہے اورجلد ہی صحافیوں اورورکزر کو یہ کارڈ موصول ہوجائیں گے جبکہ میڈیا ہائوسز کی ترقی اورورکر زکی خوشحالی کیلئے بھی عملی اقدامات کریں گے