فیصل آباد تھانہ سمن آباد کا اے ایس آئی ریاست نے رشوت کے پیسے نہ دینے پر شہری پرتشدد کرکے ہڈی پسلی ایک کر ڈالی فیصل آباد عدالت نے ملزم پر تشدد کے واضح نشانات اور حالت غیر دیکھ کر ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرکے طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا

فیصل آباد اے ایس آئی جلاد بن گیا

فیصل آباد تھانہ سمن آباد کا اے ایس آئی ریاست نے رشوت کے پیسے نہ دینے پر شہری پرتشدد کرکے ہڈی پسلی ایک کر ڈالی

فیصل آباد عدالت نے ملزم پر تشدد کے واضح نشانات اور حالت غیر دیکھ کر ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرکے طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا

تھانہ سمن آباد کے پولیس اہلکار ملزم کو عدالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی ڈاکو کی تھانہ سمن آباد میں ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا تھا

زیر نظر ویڈیو میں موجود ملزم کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم کی یہ حالت ہو گئی ہے ۔

مضروب ملزم کی موبائل فون ریپرنگ کی دکان ہے جہاں کوئی شخص فون کی سکرین ٹھیک کرنے کے لیے دے کر گیا

ملزم نے گاہک کو دو تین گھنٹے بعد کا وقت دیا جب مبینہ ملزم نے فون ٹھیک کرکے آن کیا تو کچھ دیر بعد ہی پولیس آگئی

اے ایس آئی ریاست نے اسے گرفتار کرلیا جبکہ فون دینے والے شخص کا فون نمبر بھی دیا

اے ایس آئی نے مضروب ملزم کی ایک نہ سنی اور تھانے لے گئے اور رہائی کے بدلےمبینہ دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

دو لاکھ روپے نہ دینے پر پولیس نے بہیمانہ تشدد کیا احاطہ عدالت میں موجود وکلاء کے بلانے پر ریسکیو اہلکاروں نے بتایا مبینہ ملزم کو اندرونی چوٹیں ہیں

بلکہ بازوؤں کے جوڑ اپنی جگہ پر نہیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے مبینہ ملزم جو کہ پولیس کے بہیمانہ تشدد کا شکار تھا کو الائیڈ ہسپتال 2 میں داخل کروا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں