وزیر اعلی کے پی کے علی آمین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ ایک گھنٹہ کی ملاقات میں پارٹی معاملات اور کے پی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔
وی اوور
وزیراعلی خیبرپختونخوا
علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی و دیگر معاملات اور خیبرپختونخوا کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں گزشتہ روز پشاور میں نکالی گئی ریلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت زیر سماعت مقدمات پر بھی بات چیت کی گئی۔ علی امین گنڈا پور سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تو جیل انتظامیہ نے انہیں جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر بھیجا۔