جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے ہائی کورٹ ججز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے ہائی کورٹ ججز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے بذریعہ خط فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا، خط میں کہا گیا ہے کہ مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں، خود پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں، چیف جسٹس اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا بھی اعتماد کرنے پر مشکور ہوں تاہم میں انکوائری کمیشن کی سربراہی نہیں کرسکتا۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کا خط پڑھا ہے، اس معاملے کو سپریم جوڈیشل کونسل یا سپریم کورٹ کو خود دیکھنا چاہیے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس معاملے کو ادارہ جاتی سطح پر خود دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں