شبلی فراز شہباز گل جھگڑے میں کون جئتے گا لاوہ کافی عرصہ سے پک رہا تھا سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا امید ہے شہباز گل کو سمجھ آگئی ہوگی

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  کے ہاتھوں  وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی ٹھیک ٹھاک بے عزتی کی وڈیو وائرل ہوگئی بتایا گیا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل  پارلیمنٹ کے اس ہال سے بار نکلے جہاں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہورہا تھا لیکن وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  ان کے پیچھے تیزی سے باہر آئے اور انہوں سختی سے کہا don’t do this don’t do this شہباز گل نے اس کی وضاحت کرنا چاہی تو وزیر اطلاعات نے انہیں کہا کہ وہ صحافیوں کو بریف کرنے جارہے ہیں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا امید ہے شہباز گل کو سمجھ آگئی ہوگی سینیر صحافیوں نے بتایا کہ شبلی فراز شہباز گل سے پہلے ہی نالاں تھے وہ چند ماہ قبل پی ڈی آئی میں  پریس کانفرنس کرکے واپس جارہے تھے تو شہباز گل وہاں آگئے تو شبلی فراز نے ان سے استفسار کیا کہ وہ کیوں آئے ہیں تو شہباز گل نے کہا کہ وہ نواز شریف کو جواب دینے آئے ہیں تو شبلی فراز نے کہا کہ وہ یہی کام کرکے آرہے ہیں انہوں نے اس وقت کی خاتون پی آئی او شیرا شاھد کے دفتر میں جاکر  شہباز گل کئ عدم موجودگی میں غصہ کا اظہار بھی کیا شبلی فراز شہباز گل کی اپنے کاموں سے خوش نہیں ہیں شہباز گل اور ندیم افضل چن کی حالیہ ٹویٹر لڑائی کے بعد ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے بتایا گیا ہے شہباز گل نے وزیر اعظم عمران خان کو ندیم افضل چن کے خلاف بھڑکایا تھا جس پر وزیراعظم نے کابینہ میں ندیم افضل چن کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ جنہیں ان کی پالیسیوں سے اختلاف ہیں وہ مستعفی ہوجائیں ورنہ ایسے افراد کو وہ کابینہ سے نکال دیں گے موجودہ کشیدگی کے بعد دیکھنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز گل کی چغلیوں سے متاثر ہوکر سینیٹ کے انتخابات میں ممتاز شاعر احمد فراز کے بیٹے شبلی فراز کو ٹکٹ دیتے ہیں یا نہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں