پاکپتن میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار،

پاکپتن کی تحصیل عارف والا کی تھانہ سٹی عارفوالہ کے نواحی علاقے محلہ مظفرآباد میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ملزم جاوید ولد اقبال گرفتار،

یہ افسوس ناک واقعہ 24 مارچ کے دن بھٹہ نمبر 2 کے ایک خالی مکان میں پیش آیاملزم محمد جاوید 12 سالہ بچے محمد اسد کے ساتھ بد فعلی کا ارتکاب کر کے موقع سےفرار ہو گیا،تھا
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی عارفوالہ میں بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ر طارق ولایت نے ملزم کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ا یس ایچ او تھانہ سٹی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم محمد جاوید ولد اقبال قریشی کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا،
ملزم سے پولیس کی تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں