قتل کی افسوناک کا واردات پانچویں جماعت کا طالب علم بے دردی سے قتل علاقے کی فضاء سوگوار ایس ایس پی سکھر کا نوٹس،قانونی کاروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا

قتل کی افسوناک کا واردات پانچویں جماعت کا طالب علم بے دردی سے قتل
علاقے کی فضاء سوگوار ایس ایس پی سکھر کا نوٹس،قانونی کاروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا

سکھر کے گنجان آبادی والے علاقے ریجنٹ سنیما مدینہ کالونی میں قتل کا لرزہ خیز اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے تیرا سالہ معصوم زین العابدین صدیقی کو قتل کر دیا گیا،ورثہ کے مطابق زین العابدین رات دیر گئے گھر سے چیز لینے کی غرض سے نکلا کے چند منٹ بعد فائرنگ کی آواز آئی جس کے بعد معلوم ہوا کہ فائرنگ کر کہ زین کو قتل کردیا گیا ہے ورثا نے بچے نعش سکھر پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ نے نوٹس لیا اور سکھر پریس کلب پہنچ کر ورثا سے ملاقات کی انہوں نے یقین دھانی کراتے ہوۓ کہا کے زین کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائی جائے گی قتل میں ملوث ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں