بیرون ملک پاکستانی ملکی حالات کے متعلق سے سخت پریشان ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجنے والے ذرمبادلہ میں خاطرخواہ کمی آئی ہے

جدہ ۔۔پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملکی حالات کے متعلق سے سخت پریشان ہیں، حال ہی میں پاکستان میں سیاسی افراتفری، امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجنے والے ذرمبادلہ میں خاطرخواہ کمی آئی ہے حکومت کو چاہئے کہ اسطرف خصوصی توجہ دے، نیز ابھی بے شمار لوگ وطن چھوڑ کر بیرون ملک جارہے ہیں ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو صنعتیں لگانا چاہتے ہیں مگر پاکستان میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے انہیں کوئی مراعات دینے کی پالیسی نہیں بنائی گئی جبکہ بنگلہ دیش بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہا ہے جہاں سرمایہ کاروں کو مالی فائدہ ہے۔اعجاز الحق جدہ میں سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کار چوہدری شہزاد ناصر سندریلا کی جانب سے دئیے گئے افطار عشایہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک یا اندرون ملک کے سرمایہ کار. کو پاکستان میں سرمایہ کاری میں مشکلات کا سامناکرنا پٹرتا ہے پاکستان میں متعلقہ ادارے صرف یہ سوچے بیٹھے ہیں کہ کسطرح سرمایہ کار کی جیب کاٹی جائے، کس طرح منافع کمایا جائے ،۔اعجاز الحق نے پاکستان میں سیاسی معاملات کے حوالے سے کہا ہے کہ حالات کی بہتری کیلئے میں نے ہمیشہ سے کہا ہے کہ ملکی معاملات میں تمام حصہ داروں کو قومی یکجہتی کے ایجنڈے پر بات کرنا ہوگی، ہر چند سالوں بعد ایک نیا لاڈلہ مسائل کا حل نہیں، یہ دنیا میں پاکستان کے امیج کو خراب کررہا ہے، ہمارے مستقبل پر کوئی دو ٹوک بات کرنے یا پالیسی کے حوالے سے بات نہیں کرسکتا کہ نہ جانے کل کیا ہو۔ بھارت سے پاکستان کی تجارت کے حوالے سے اعجاز الحق نے کہا کہ ہمارا مسئلہ کشمیر ہے، اس مسئلے کو کسی طور بھی حل کرنا ہوگا، بھارت چالاکی سے کشمیر پر اپنی گرفت مضبو ط کرتا جارہاہے، دنیا کا پاکستان پر دباؤ ہے کہ پاکستان بھارت سے اپنے تعلقات بہتر کرے، اور واہگہ سے طورخم بارڈر کھولنے پہ زور دیتارہاہے انکاکہناتھا کہ تعلقات کی بہتری ہمارے لئے بھی ضروری ہے چونکہ ہم کوئی ڈیم نہیں بنا سکے تختیاں لگتی ہیں ڈیم نہیں بنتے ہمارا پانی بھارت کے قبضے میں ہے اگر دونوں ممالک کے آبی مسائل حل نہ ہوئے تو آئیندہ دس سال ہمارے لئے پانی کے حوالے سے خطر ناک بحران کا سامنا ہوگا،
انہوں نے کہا کہ ہمارے دریا سوکھ رہے ہیں، افغانستان پر چین نے کئی ڈیم بنا لئے ہیں۔اعجاز الحق نے کہا کہ ہمارے آ س پاس ہمارا کوئی مضبوط دوست نہیں جن پر بھروسہ ہے وہ جغرافیائی طور پر بہت دور ہیں اب ایران پاکستان کی پائپ لائن پر امریکہ ہمیں پابندیوں کی نوید دے رہا ہے اعجاز الحق نے کہا کہ چین، افغانستان، ایران اور اسلامی ممالک کسے تعلقات کو مظبوط کیا جائے،، بیرون ملک سفارتی مشن میں سفراء اور افسران سیاسی بنیادوں سے ہٹ کر تعنیات کیے جائیں جو سیاسی عزائم سے ہٹ کر ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔افطار عشایہ میں پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں