بوآؤ فورم برائے ایشیا میں تقریباً2ہزارمندوبین شرکت کریں گے
بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا)بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2024میں تقریباً2ہزارمندوبین شرکت کررہے ہیں،جو26 سے 29 مارچ تک چین کے صوبہ ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں منعقد ہورہی ہے۔
بی ایف اے کے سیکرٹری جنرل لی باؤڈونگ نے منگل کو اس حوالے سے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 2ہزار مندوبین اور تقریباً 40 ممالک اور خطوں سے 1ایک ہزار100 سے زیادہ صحافی شرکت کریں گے۔ “ایشیا اور دنیا: مشترکہ چیلنجز، مشترکہ ذمہ داریاں” کے عنوان سے اس کانفرنس میں عالمی معیشت، سائنسی اورتکنیکی اختراع، سماجی ترقی،بین الاقوامی تعاون اورچیلنجزپر مل کر قابو پانے کے پانچ اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔
لی نے کہا کہ آج دنیا کو درپیش چیلنجز پیچیدہ ہیں ان کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے، ذمہ داریوں کو ادا کرنے اور تعاون کو مضبوط بنانے سے ہی دنیا امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔