چاغی۔ سرحدی شہر تحصیل چاغی میں کیو آر ایف لیویز فورس کی کامیاب کاروائی 3 ڈاکو اسلح اور کار گاڑی سمیت دھر لیا گیا

چاغی۔
سرحدی شہر تحصیل چاغی میں کیو آر ایف لیویز فورس کی کامیاب کاروائی 3 ڈاکو اسلح اور کار گاڑی سمیت در لیا گیا

ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ کی ہدایت پر چاغی کیو آر ایف لیویز کمانڈر عبد الکریم نوتیزی نے کاروائی کرتے ہوئےظہور شے زئی کی نشاندھی پر دبئی سے پاکستان میں گینک چلانے والا ڈکیت جمعہ خان عرف بورعلی کے گھر پر چھاپا مارا، جنکے گھر سے 1 ایک عدد کلاشنکوف ، دس عدد ہینڈگرنیڈ ، دو عدد پسٹل ،دو عددشاٹ گن، ایک عدد ایم سکسٹین رائفل ، چار سو عدد کے قریب ایس ایم جی راونڈز ،ایک عدد اسنائپر دور بین، ایک عدد دوربین برآمد ہوئے، ظہور شے زئی ہی نشاندھی پر محمد کے گھر پر چھاپا مارکر اسے گرفتار کر لیا جنکے قبضے سے ایک پریمیو گاڑی اور ایک کلاشنکوف برآمد کرلیا لیویز ذرائع کی مطابق محمد بھی چوری و ڈکیتی کے درجنوں واقعات میں ملوث ہیں محمد نے چاغی سے سولر پینل اور ٹریکٹر چوری کیاتھا ٹریکٹر کو احمد وال نوشکی میں بارہ لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں