ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے بیٹے نے ڈیتھ کوٹہ کے تحت نوکری نہ ملنے کے خلاف عوامی پریس کلب کے سامنے مقدس کتاب لے کر احتجاج کیا۔

ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے بیٹے نے ڈیتھ کوٹہ کے تحت نوکری نہ ملنے کے خلاف عوامی پریس کلب کے سامنے مقدس کتاب لے کر احتجاج کیا۔

وی او

رتوڈیرو کے رہائشی عبدالجبار سومرو نے عوامی پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا اور کہا کہ میرے والد گل حسن سومرو محکمہ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھے جو 2002 میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔میرے والد کے 10 بچے ہیں روزگاری نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں گھر میں مایوس کن صورتحال ہے۔ میں اعلیٰ افسروں کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں افسوس کے پولیس افسران پیسوں کے ایوز ڈیتھ کوٹہ کے آرڈر بیچ رہے ہیں۔مزید اس نے سندھ حکومت،آئی جی سندھ،ڈی آئی لاڑکانہ اور دیگر حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈیتھ کوٹہ کے تحت اپنے والد کا حق دیا جائے۔ورنہ میں خود کو 21 رمضان المبارک کے دن بجلی کی ٹرانسفارمر پر چڑھ کر خود کشی کروں گا جس کی زمیوار آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں