اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فلسطین کا مقدمہ بین الاقوامی پارلیمانی فورم پر اٹھا دیا نہتے فلسطینیوں پر مظالم عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی، جمہوریت اور عالمی انصاف کے منہ پر طمانچہ قرار دیدیا۔

*اسپیکر قومی اسمبلی نے فلسطین کا مقدمہ بین الاقوامی پارلیمانی فورم پر اٹھا دیا۔*

سردار ایاز صادق نے نہتے فلسطینیوں پر مظالم عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی، جمہوریت اور عالمی انصاف کے منہ پر طمانچہ قرار دیدیا۔

جنیوا میں منعقدہ 148ویں بین الپارلیمانی یونین سے تاریخی خطاب میں پاکستانی پارلیمان کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ماہ رمضان میں بے بس فلسطینی بچوں، خواتین، بزرگوں، نوجوانوں اور نہتے افراد پر اسرائیلی بربریت اور انسانیت سوز مظالم دنیا کی خود ساختہ مہذب اقوام کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
طاقت کا بے دریغ استعمال غزا سے لے کر کشمیر کی وادیوں تک عالمی اداروں کی ناک کے نیچے جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی ہے۔دہشتگردی انفرادی ہو یا ریاستی،پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل اور بھارت دہشتگرد ریاستیں ہیں جو فلسطینیوں اور کشمیر کے مظلوم عوام پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غزا کے حالیہ واقعات کلی طور پر نسل کشی اور جنگی جرائم کے ضمرے میں آتے ہیں۔کشمیر میں شہریت کے حقوق سے محروم کیے جانے سے لے کر، خواتین کی بے حرمتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے تک دہلی سرکار کی فسطائیت دنیا کے سامنے ہے،سردار ایاز صادق بولے مسلم دنیا کو ادراک کرنا ہو گا کہ مسلمانوں کی نسل کشی میں نتھن یاھو اور مودی سرکار کا باقائدہ گٹھ جوڑ ہے،پارلیمان عوام کی حقیقی آواز ہیں۔پارلیمانی سفارتکاری سے دنیا میں امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں