ایک بار پھر دوستی نا کرنے کی آڑ میں معصوم لڑکے پر فائرنگ کا واقع۔ جیسا کہ گزشتہ چند مہینے پہلے کڑی خیسور کے حافظ قرآن طالب علم کو دوستی نا کرنے کی بنا پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گی

افسوسناک خبر
تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں
ایک بار پھر دوستی نا کرنے کی آڑ میں معصوم لڑکے پر فائرنگ کا واقع۔ جیسا کہ گزشتہ چند مہینے پہلے کڑی خیسور کے حافظ قرآن طالب علم کو دوستی نا کرنے کی بنا پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ ویسا ہی واقعہ آج آصف ولد عطاء اللہ مرحوم قوم بلند خیل وانڈھا بلند خیل کے بیٹے کے ساتھ نزد درب اڈا CRBC پل پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آصف خان اپنا گیارہویں جماعت کا پرچہ دے کر گورنمنٹ ہائی سکول کڑی خیسور سے واپس آ رہا تھا ۔ جب وہ درب اڈا CRBC پل پر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود مسمی شہزاد ولد محمد ریاض قوم فقیر سکنہ ملا خیل نے اسے دوستی کرنے کی غرض سے روکا۔ اور لڑائی جھگڑا شروع کر دیا ۔ جس پر مسمی شہزاد فقیر نے پسٹل سے فائر کر دیئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں آصف خان کو گولی لگ گئی۔ جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ بعد ازاں آصف خان کو فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔
یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ہمیں اور ہمارے علاقے کے معتبرین کو اس حوالے سے اپنا کردار اداء کرنا چاہیے ۔ ورنہ آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے اور بے گناہ معصوم اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوتے رہیں گے۔ والدین کو بھی انکی تربیت کے حوالے سے سوچنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں