کشمور کے ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کے قتل پر رینجرز اور پولیس کی کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں کارروائی، 3 ملزم گرفتار کوکاری،نندوانی،بنگلانی اور چولیانی گینگ کی 15 سے زائد پناہ گاہیں مسمار اور نذر آتش

کراچی:رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری
ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی، میں تین مشتبه ملزمان کوگرفتار کوکاری،نندوانی،بنگلانی اور چولیانی گینگ کی 15 سے زائد پناہ گاہوں کو بھی مسمار کردیا گیا،:آپریشن گزشتہ دنوں اندرون سندھ کشمور کے پرائمری اسکول میں تعینات ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کے قتل کی سہولت کاری میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کیا گیا،گرفتار ملزمان میں نندوانی گینگ کا سر غنہ خانونندوانی بھی شامل ہیں یہ گینگ کشمور کے مختلف علاقوں میں ٹُھل، تنگوانی،انڈس ہائی وے اور دیگر علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے،ترجمان سندھ رینجرز کا دعوی ہے کہ
رینجرز کی جانب سے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کردیا گیاہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں