وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی. وزیرِ اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر انہیں وزیرِ اعظم ہاؤس بلا کر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔ قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور دو دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے. فرض شناسی کی اس عمدہ مثال پر وزیرِ اعظم کا مذکورہ اہلکار کو انعام دینے کا بھی اعلان قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کے لئے بھی قابل تقلید مثال ہے : وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشرے کے کمزور طبقوں کو حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے نئے نظام پر بریفنگ
اجلاس میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر وقار مسعود، ڈاکٹر شہباز گل، صدر نیشنل بنک عارف عثمانی و متعلقہ افسران شریک
معاون خصوصی خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو ٹارگیٹیڈ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مجوزہ نظام پر تفصیلی بریفنگ دی
ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ احساس سروے بانوے فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اسی ماہ کے آخر تک اس کام کو مکمل کر لیا جائے گا۔
صدر نیشنل بنک کی جانب سے حکومت کی فراہم کردہ سبسڈی مستحق خاندانوں کو فراہم کرنے کے مجوزہ نظام پر بریفنگ
اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹارگیٹیڈ سبسڈی کے نظام کو متعارف کرانے کا مقصد کروڑوں خاندانوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ٹارگیٹیڈ سبسڈی کے حوالے سے نظام ترتیب دینے پر متعلقین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے امیر غریب کو یکساں سبسڈی فراہم کرنا نہ صرف سرکاری وسائل کا زیاں ہے بلکہ یہ ان غریب لوگوں کی حق تلفی ہوتی ہے جو اس معاونت کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹڈ سبسڈی کی بدولت کمزور طبقوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے حکومت تمام مالی وسائل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ نئے نظام کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کا آئندہ ماہ سے باقاعدہ اجرا کیا جا سکے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس
اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی ، پارٹی رہنما اور ترجمان شریک
اجلاس میں ملکی صورتحال خصوصاً حکومت کی جانب سے پیش کردہ عوامی ترقیاتی بجٹ ، بجٹ میں عوام کو پہنچائے جانے والے ریلیف اور خصوصاً معاشی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے
پارٹی رہنماؤں نے ایک متوازن ، عوام دوست اور معاشرے کے ہر طبقے کے لئے مثبت بجٹ پیش کرنے پر وزیرِ اعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس امر پر بے حد اطمینان ہے کہ پاکستان کی معیشت نہ صرف استحکام بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کےدور میں جب عالمی سطح پر ہرمعیشت کو سخت دھچکا لگا ہے اور معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیں وہاں پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے معاشی سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ ترقی کا بجٹ ہے جس کا مقصد معاشی استحکام کو نہ صرف مزید مستحکم کرنا ہے بلکہ معیشت کے اہم شعبوں زراعت، انڈسٹری، ہاؤسنگ وغیرہ جیسے اہم شعبوں کو فروغ دینا ہے۔
وزیرِ اعظم نے موجودہ حکومت کے اہم اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام، صحت کارڈ، ٹین بلیئن سونامی، سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ، تخفیف غربت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے جیسے پروگراموں پر خصوصی توجہ دینے کا مقصد ملک کو درپیش چیلنجز پر موثر طریقے سے قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ موجودہ بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کے لئے امیدکی کرن ثابت ہو۔
وزیرِ اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ بجٹ کے نکات کے بارے میں عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کریں تاکہ غلط فہمیاں پھیلانے والے عناصر کے عزائم ناکام ہوں۔