مغربی ثقافت کو عام کرنے اور اسلامی اقدار کو مسمار کرنا عالمی سازش اور بیرونی ایجنڈا ہے،
ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے میثاق معیشت پلان نافذ العمل کرنے کی ضرورت ہے،
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سربراہ جماعت جلالہ شیخ الحدیث الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کہا ہے کہ مغربی ثقافت ، بد عنوانی اور دہشت گردی کے خاتمہ سے ہی پاکستان کی بقا اور استحکام ممکن ہے، مغربی ثقافت کو عام کرنے اور اسلامی اقدار کو مسمار کرنا عالمی سازش اور بیرونی ایجنڈا ہے،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے میثاق معیشت پلان تشکیل دینے اور نافذ العمل کرنے کی ضرورت ہے،مغربی چندے پر پلنے والی این جی اوزمختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان میں فحاشی اور بے حیائی کو عام کرنا چاہتی ہیں،پیمر امیڈیا چینلز کوا خلاقی وفکری اور تربیتی پروگرام کیلئے مختص اوقات کار کا پابند بنائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر بقائے پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کا مزید کہنا تھا کہ افکار صوفیاء کی داعی اور جذبہ حب الوطنی کی امین جماعت جلالیہ پاکستان ہر سال 23 مارچ یوم پاکستان جذ بہ حب الوطنی اور انتہائی عقیدت واحترام سے مناتی ہےجس کا مقصدلوگوں میںجذبہ حب الوطنی کوفروغ دینا، مغربی ثقافت کا خاتمہ اور ملک سے کرپشن ، لوٹ مار قتل و غارت اور فحاشی و بے حیائی کا خاتمہ ہے، بدقسمتی سے اسلام کے نام پر بنے والے وطن عزیز پاکستان میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے جو کہ مغربی ثقاف ایجنڈا ہے۔ مغربی چندے پر چلنے والی این جی اور اقتدار کو مسمار کرنے کی عالمی سازش اور بیرونی ایجنڈا ہے،مغربی چندے پر پلنے والی این جی اوزمختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے پاکستان میں فحاشی اور بے حیائی کو عام کرنا چاہتی ہیں، یہ ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے، ہمیں بحیثیت مسلمان قوم مغربی ثقافت کی یلغار کاڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ عورت مارچ سے پاکستانی معاشرے اور اسلامی ثقافت کو شدید خطرات لاحق ہیں لہذا ٰحکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین کو فنڈ مہیا کرنے والی این جی اوز کیلئے تحقیقات کرے کہ پاکستان میں مغربی ثقافت کو عام کرنے اور فحاشی وبے حیائی پھیلانے کیلئے فنڈ کہاں سے آتے ہیں ؟ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ملکت خداداد پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے،قومی سیاستدانوں کو رسہ کشی کی بجائے متفقہ حکمت عملی بنانی چاہیے، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے میثاق معیشت پلان تشکیل دینےاور نافذالعمل کرنے کی ضرورت ہے،پیمر امیڈیا چینلز کوا خلاقی وفکری اور تربیتی پروگرام کیلئے مختص اوقات کار کا پابند بنائے،وطن عزیز پاکستان میںفحاشی، بدعنوانی،کرپشن ،لوٹ مار،دہشتگردی، قتل و غارت صوفیاء کرام کی تعلیمات امن ومحبت سے دوری کا نتیجہ ہے ، کنونشن کے آخر میں سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان پیری محمدنوید حسن شاہ مشہدی نے ملک وملت کی سلامتی، ترقی اور انتظام کیلئے خصوصی دعا کی، کنونشن میں جماعت جلالیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہغلام سرور ہزاروی، پیرسید جہانگیر شاہ سعیدی، ڈاکٹرعبدالقادر سکندری، سر پرست جماعت جلالیہ اسلام آباد مولانا حافظ یوسف رضا جلالی ، صدر ڈاکٹرمحمد اسلم جلالی ، جنرل سیکرٹری مفتی محمد رفاقت علی جلالی، سر پرست را ولپنڈی مولا نا مطلوب احمد جلالی ، صدر صاحبزادہ سعید احمد جلالی ، جنرل سیکرٹری علامہ آفتاب احمد جلالی ،ڈاکٹر ماجد نواز جلالی کنوینئر چکوال، مفتی ارسلان شبیر جلالی راولپنڈی ،مفتی فداحسین جلالی روات ،مفتی رضاء الاسلام بہارہ کہو، علامہ طارق صدیقی ، مولا نا عمران جلالی ،مفتی ذیشان حسن رضوی، مولانا شہزاد جلالی مانسرہ، مولانا ایوب جلالی مظفر آباد، علامہ عبدالشکور جلالی ہری پور، مولا نامفتی سمیع الحق جلالی و دیگر نے شرکت کی۔