واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی تقریب ,پاکستانی نژاد امریکی تاجر عبدالحفیظ خان کو سماجی خدمات پر سفیر مسعود خان نے تمغہ امتیاز سے دیا گیا

واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی تقریب ,پاکستانی نژاد امریکی تاجر عبدالحفیظ خان کو سماجی خدمات پرتمغہ امتیاز سے نوازاگیاعبدالحفیظ خان امریکا میں آبادویژنری کاروباری شخصیت اوردردل رکھنے والے پاکستانی ہیں ،امریکا کےشہر ڈیلس میں انہوں نےکاروباری میدان میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا۔ان کی انرجی ڈرنک ٹوویکرامریکا کےبڑے برانڈز میں شامل ہے۔,
پاکستان میں سال دوہزار بائیس میں سیلاب سے تباہ حال ہم وطنوں کی مدد کیلئے عبدالحفیظ خان سب سے پہلےپاکستان پہنچے، اپنی کاروباری مصروفیات ترک کرکےامدادی کاموں میں مصروف ہوگئے۔انہوں نےدن رات ایک کرکےاپنی نگرانی میں ضلع تونسہ کے گاؤں منگروٹھا میں ساٹھ نئے گھر تعمیر کیےاور ڈھائی سومکانات کی مرمت کرواکر انہیں دوبارہ رہنےکےقابل بنوایا۔وہ پینتیس روز متاثرین سیلاب کےساتھ رہے اورانہیں نئے مکانات کی چابیاں دے کر واپس اپنے خاندان کےپاس امریکا گئے،ان کی قائم کردہ رزاق فاؤنڈیشن ضرورت مندوں کی مدد میں پیش پیش رہتی ہے۔ ڈیلس میں آباد مسلم کمیونٹی کوعبادات کیلئے جگہ کا مسئلہ درپیش ہوا تو عبدالحفیظ خان سب سے پہلےسامنےآئے اورانہوں نے چرچ خریدااور اسےالرزاق اسلامک سنٹر میں تبدیل کرکےمسلم کمیونٹی کیلئے وقف کردیا۔حکومت پاکستان نے جب واشنگٹن ڈی سی کے پاکستانی سفارت خانے کی تاریخی عمارت نیلام کرنے کافیصلہ کیا تو عبدالحفیظ خان نےتاریخی عمارت کو خرید کر اسےغیرپاکستانی کےہاتھ میں جانے سےروکا۔ان کی آبائی وطن کیلئے خدمات کو امریکی کانگریس میں بھی سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں