جوہری توانائی کے شعبے کا چینی موبائل پاور بینک زیر تعمیر
چھنگ دو(شِنہوا) ہائی نان چھانگ جیانگ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تحت زیر تعمیر “لنگ لونگ نمبر 1” نیوکلیئر پاور پلانٹ اس وقت دنیا کا پہلا زمین پر مبنی تجارتی کثیرالمقاصد چھوٹا ماڈیولر ری ایکٹر ہے،جو چائنہ نیوکلیئرکارپوریشن ( سی این این سی) کی جانب سے “ہوالونگ نمبر-1″کے بعد چین کی جوہری توانائی کی جدت کے حوالے سے ایک خود مختار کامیابی ہے۔
کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے2 اور کے 3 نیوکلیئر پاوریونٹ چین کی خومختار تیسری نسل کی نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی ہوالونگ نمبر-1 کااستعمال کر رہے ہیں۔
لنگ لونگ نمبر 1 کے چیف ڈیزائنر سونگ دان رونگ نے بتایا کہ اگر10لاکھ کلو واٹ لیول کے ہوا لونگ نمبر-1 کا موازنہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے کیا جائے،تو1لاکھ کلو واٹ لیول کے لنگ لونگ نمبر 1 کو آپ ایک لیپ ٹاپ کہہ سکتے ہیں جس کا ڈسپلے، کی بورڈ وغیرہ سب ایک ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔
سونگ نے کہا کہ اگرچہ لنگ لونگ نمبر 1 ایک چھوٹا ری ایکٹر ہے، لیکن بڑی ایٹمی پاورکوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سائز میں چھوٹا کرنا اتنا سادہ نہیں ہے۔ تمام ڈیزائن، آلات، سسٹمز اور یہاں تک کہ تصدیقی ٹیسٹ بھی نئے مسائل ہیں،جن کو فالوکرنے کا کوئی تجربہ نہیں۔ پریکٹس،سمری اور ایڈجسٹمنٹ محققین اورکارکنوں کے لیے لازمی کورسز بن چکے ہیں۔
2003 میں، نیوکلیئر پاور انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ نے سمندری پانی کو صاف کرنے، بجلی اور حرارت پیدا کرنے اور جوہری حرارتی نظام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چھوٹے کثیر المقاصد ری ایکٹرز کی تفصیلات جاننے اور جائزہ کا کام شروع کرتے ہوئے ایک تصوراتی اسکیم، سیفٹی اور اقتصادی تخمینہ کا کام مکمل کیاتھا۔ 2010 میں، سی این این سی نے چھوٹے کثیر المقاصد ری ایکٹر ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ترقی کو ایک اہم سائنسی اور تکنیکی منصوبےکے طور پر شامل کیا۔ 2011 میں، سی این این سی کی جانب سے ماڈیولر چھوٹے ری ایکٹرز پر تحقیق اور ترقی کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔
13 جولائی 2021 کو لنگ لونگ نمبر 1 کی تعمیر کا باضابطہ آغازکیاگیا۔ دس سال سے زیادہ کی محنت کے بعد مکمل آزادانہ طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا لنگ لونگ نمبر 1 تعمیر کے اہم ترین مرحلے میں ہے۔ جوجوہری توانائی کے شعبے میں اپنے چھوٹےسائز،لچکدار، محفوظ اور صارفین کے قریب ہونے کی وجہ سے “موبائل چارجنگ ٹریزر” کے نام سے معروف ہے ۔
یہ بات یقینی ہے کہ لنگ لونگ نمبر 1 2025 کے آخر تک کمرشل آپریشن شروع کردے گا جس سے بجلی کی سالانہ پیداوار1 ارب کلوواٹ آورزتک پہنچ سکتی ہے، جس سے5لاکھ 26ہزارگھروں کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ صاف توانائی کے طور پرجوہری توانائی محفوظ پیداوار ،ماحول دوست ،کم کاربن اوراقتصادی لحاظ سے استعمال میں موثرجسی خصوصیات کی حامل ہے۔لنگ لونگ نمبر 1کا ہر یونٹ سےکاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 8لاکھ 80 ہزار ٹن کی کمی ہوگی جو 75 لاکھ درخت لگانے کے برابر ہے۔