راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے )کا تنخواہوں اور بقایاجات کی بروقت ادائیگیوں کے حوالے سے نوائے وقت دفتر کا دورہ،،ریزیڈنٹ ایڈیٹر عزیز علوی کی تنخواہوں اور بقایا جات کی جلد از جلد ادائیگیوں کی یقین دھانی کروا دی جمعہ کے روز آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک کی قیادت میں وفد نے نوائے وقت اور دی نیشن اسلام آباد آفس کا دورہ کیا اخبار میں کام کرنے والےمیڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے ایڈیٹر نوائے وقت عزیز علوی سے ملاقات کی آر آئی یو جے وفد کی جانب سے ریزیڈیٹ ایڈیٹر نوائے وقت سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور عید الفطر سے قبل تمام ورکرز کو ادائیگیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی،ریزیڈیٹ ایڈیٹر نوائے وقت عزیز علوی نے آر آئی یو جے وفد کو اس بات کی یقین دھانی کروائی کے عید سے قبل نوائے وقت اور دی نیشن دونوں اداروں میں کام کرنے والوں کی موجودہ تنخواہوں کی ادائیگی بروقت کی جائے گی جبکہ بقایاجات کی مد بھی ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس صدر طارق علی ورک نے ریزیڈیٹ ایڈیٹر کو واضح طور پر بتایا کہ تنظیم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں اور بقایا جات کی مد میں ادائیگیوں کیلئے کسی صورت کمپرومائز نہیں کرے گی بالخصوص اخبارات میں کام کرنے والے ورکرز اور صحافیوں کو بروقت ادائیگیوں کیلئے یونین تمام ان اخبارات اور ٹی وی چینلز کے دورے بھی کرے گی جہاں تنخواہوں میں تاخیر یا عدم ادائیگی کا معاملہ زیر التواء ہے ان اداروں کے لئے سخت حکمتِ عملی اپنائے گی صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک نے ماہ مبارک اور عید الفطر کے حوالے سے بروقت ادائیگیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو عید سے قبل اگر ادائیگیاں ہوتی ہیں تو وہ اپنوں کی خوشیوں میں شامل ہو سکتے ہیں جس کو ریزیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت عزیز علوی نے سراہتے ہوئےنوائے وقت انتظامیہ تک یونین کے جزبات پہنچانے اور اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور یقین دہانی کروائی،نوائے وقت اخبار کا دورہ کرنے والے وفد میں آر آئی یو جے کے سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی،جوائنٹ سیکرٹری مجاہد حسین نقوی مجلس عاملہ کے اراکین توصیف عباسی،کامران چوہدری نواب زادہ شاہ علی و دیگر شامل تھے واضح رہے کہ آر آئی یو جے کی جانب سے ان تمام اخبارات اور دفاتر کے دوروں اور منتظمین سے بات چیت کا فیصلہ کیا گیا ہے جن اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر یا پھر بقایا جات کی ادائیگیوں کے مسائل ہیں۔۔۔۔