چارسدہ میں روڈ حادثہ میں دو کمسن بچیوں سمیت والد اور دادی سمیت 4 افراد جانبحق بچیوں کی والدہ شدید زخمی۔

اوسی۔ چارسدہ میں روڈ حادثہ میں مرد، خاتون اور دو کمسن بچیاں جانبحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔
وی او۔ چارسدہ میں علاقہ نستہ کے قریب سیمنٹ سے بھرا ٹرک اور موٹرکار کے مابین حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں ریحان زیب ولد اورنگزیب نامی شخص، اسکی 65 سالہ ماں اور دو کمسن بچیاں 5 سالہ عائشہ اور 3 سالہ عیشال موقع پر جانبحق جبکہ اسکی بیوی شدید زخمی ہوئی۔ لاشوں اور زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ریحان زیب کی ایک بچی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جسکو طبی معائینے کیلئے ریحانزیب، اسکی بیوی اور والدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جا رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش ایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں