کوٹ ادو میں مدرسے کا 12 سالہ طالب ہاتھ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے جاں بحق ورثا کا پولیس مارٹم رپورٹ اور پولیس کا موقف ماننے سے انکار احتجاجی سڑک بلاک کردی معاملہ الجھ گیا

کوٹ ادو/ چوک سرورِ شہید میں طالب علم جانبحق
مدرسے کے 13 سالہ طالب علم کے جانبحق ہونے والا معاملہ مزید الجھ گیا، طالب علم کے ورثاء نے بجے کی موت کو قتل قرار دیکر پولیس پر غیر زمے دارانہ رویہ برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایم ایم روڈ بلاک کردیا،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے بچے کی موت کو الم ناک سانحہِ قرار دیکر فوری اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کو ورثاء کی داد رسی کا حکم ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے واقع کی حقیقی رپورٹ طلب کر لی،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری نے موقع پر پہنچ کر واقع کی نوعیت سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو واقع کی شفاف انکوائری کا حکم دے بچے کے ورثاء نے ٹی ایچ کیو سرور شہید ہسپتال سے بچے کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے بچے کا پوسٹ مارٹم سینیئر میڈیکل آفیسر کوٹ ادو کو کرنے کی ہدایت کر دی، تمام قانونی تقازے پورے کیئے جائینگے پولیس ہو یا ڈاکٹر غفلت برتنے والے آفسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی جانب سے شفاف انکوائری کی یقین دہانی پر ورثاء نے احتجاج ختم کرتے ہوئے ٹریفک کیلئے روڈ کھول دیا،
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ
کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر پٹاخہ پھٹنے سے 13 سالہ طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،،پولیس کیمطابق مرنے والا پٹاخہ ہاتھ میں رکھ کر کھیل رہا تھا
کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر پٹاخہ پھٹنے سے 13 سالہ طالبعلم جاں بحق.پولیس کیمطابق مرنے والا 13 سالہ صائم دیگر طالبعلموں کیساتھ پٹاخوں کیساتھ کھیل رہا تھا،اس دوران صائم کے ہاتھ میں ہی پٹاخہ پھٹ گیا جس کے باعث بچے کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں.تھانہ سٹی چوک سرور شہید پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،مرنے والے طالبعلم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا گیا.
چوک سرور شہید ، تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقے 12 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پولیس ترجمان کے مطابق ، اپنے محلے کے مدرسے میں زیر تعلیم بچہ کے ہاتھ میں بھک سے اڑ جانے والے پٹاخہ پھٹ گیا، پٹاخہ پھٹ جانے سے بچے کے منہ اور سر میں شدید چوٹیں آئیں، بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچہ جاں بحق ہو گیابچے کی شناخت محمد صائم محلہ راجپوتاں کے نام سے ہوئی،ترجمان پولیس پولیس ٹیمز شواہد اکٹھے کرنے کیلئے موقع پر کرائم سین یونٹ اور فارنزک سائنس ایجنسی ٹیمز بھی موقع پر موجود،، شواہد کے تجزیے کے بعد حتمی رائے قائم کی جا سکے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں