آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا
پاک سعودی اسٹرٹیجک تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیاملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی شریک تھے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی دارالحکومت ریاض کے یمامہ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان پاک سعودی تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے اسٹرٹیجک تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ملاقات میں سعودیوزہر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی شریک تھے جبکہ پاکستان میں سعودی وزیر سعید نواف المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر عاصم سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں