نو مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات میں اہم پیش رفت۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت کا تمام ملزمان کو 2 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے نو مئی مقدمات کی سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے سمیت دیگر ملزمان کو صداقت عباسی، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا۔ملزمان کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے۔وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں علی امین گنڈاپور، شہباز گل، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، شبیر اعوان، شیریں مزاری اور شبلی فراز شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے۔ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ سٹی افتاب احمد کی استدعا پر جاری کیئے گئے۔ملزمان کر ساتھیوں کے ہمراہ میٹرو بس اسٹیشن، 15 آفس اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں