تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اے این پی سربراہ اسفندیار ولی کے حق میں 15 کروڑ ہرجانے کا فیصلہ چیلنج کر دیا،
شوکت یوسفزئی نے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان کی عدالت میں درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ یکطرفہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، اور صفائی کا موقع دیا جائے،عدالت نے ہرجانہ کیس میں شوکت یوسفزئی کے خلاف یکطرفہ فیصلہ دیا تھااور 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھاجس پر اسفندیار ولی نے 2019 میں شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا،