سعودی عرب اسلام میں فرقہ واریت کے خاتمے کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے شریک علمائے کرام نے کہا کہ اسلام کو فرقہ واریت سے نجات دلانے کی ضرورت ہے تاکہ امت مسلمہ یکجان ہوکر ایک ساتھ آگے بڑھے اور کامیاب ہو
مکہ مکرمہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی پاکستان سے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر علمائے کرام شریک تھے
کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا تھا کہ وہ سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو امت مسلمہ کی وحدت کے لئے کوشاں ہیں ڈاکٹر محمد عیسیٰ نے زور دیا کہ اسلامی باہمی بھائی چارے اور یگانگت کا عملی درس دیتا ہے اور اللہ تعالی قرآن پاک میں حکم دیتے ہیں کہ تفرقے سے بچو اس لئے ہمیں اللہ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تفرقہ بازی سے اجتناب کرتے ہوئے وحدت اور اتحاد کو فروغ دیا جائے تاکہ ہم دین اسلام کی بہتر انداز سے خدمت کر سکیں
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کی بدولت اسلام کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے جس سے اسلام کے دشمن فاہدہ اٹھاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم اللہ اور رسولؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر آگے بڑھیں اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر سے دور رہیں اور آپسی اختلافات کو دور کرکے امت مسلمہ کی خدمت کا فریضہ انجام دیں اسلام بہتر اخلاق کو اہمیت دیتا ہے اور اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فرقہ وارانہ اختلافات کو دور کیا جاسکتا ہے اور اسلام کی اصل روح کے مطابق مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں کہ تصور سے ہمکنار ہوسکتے ہیں
جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت ایک ایسا ناسور ہے جس سے لوگوں میں اختلافات کے علاوہ تصادم بھی پایا جاتا ہے تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اسلام کی روح سے ایک جسم کی مانند ہوجائیں تاکہ وہ ایک طاقت کے طور پر دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جائیں اور ہم نے ہمیشہ پاکستان میں فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی نفی کی ہے اور ہمیشہ اس بات کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے باز رہا جائے اور مسلمانوں کے درمیان باہمی بھائی چارے کی فضا قائم ہو اور ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد کے لئے کوشاں رہتے ہیں
مکہ مکرمہ میں وحدت اسلام عالمی کانفرنس کا دوسرا روز
حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس کی شرکت
اسلامی ممالک کے دیگر آئمہ کرام سمیت اسکالرز نے شرکت کی
مکاتب فکر کے مابین ہم آہنگی نے کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے،عبدالرحمان السدیس
کانفرنس نے فرقہ وارانہ اور انتہا پسندی کی بنیاد پر کی جانے والی تقاریر اور نعروں کا مقابلہ کرنے کے لیے روڈ میپ کا تعین کیا ہے، عبدالرحمان السدیس
ہماری کوشش ہے کہ تصادم کو ہوا دینے والوں کا سد باب ہو تاکہ اسلامی اخوت و اقدار کو نقصان پہنچانے سے روکا جاسکے، عبدالرحمان السدیس
اور ممالک کے مابین تناو نہیں بلکہ معاشرتی امن و استحکام کا حصول عدل و انصاف کے قیام سے ممکن ہوتا ہے عبدالرحمان السدیس
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد مختلف اسلامی مکاتب فکر اورفرقوں میں باہمی افہام و تفہیم پیدا کرنا اور تعاون کو فروغ دینا ہے، عبدالرحمان السدیس
میانہ روی اور اعتدال کو فروغ دینے اور غلط فہمیوں کو حتم کرنے کے لیے میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا جو انتہائی اہم ہے، عبدالرحمان السدیس