ٹنڈوجام: پبلک ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ کی نااہلی نے 6 سالہ معصوم بچے کی زندگی چھین لی۔ دوپہر سے غائب ہونے والے بچے احسن قریشی کی لاش رات دیر سے پبلک ھیلتھ کے گڑھے سے ملی۔

ٹنڈوجام: پبلک ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ کی نااہلی نے 6 سالہ معصوم بچے کی زندگی چھین لی۔

دوپہر سے غائب ہونے والے بچے احسن قریشی کی لاش رات دیر سے پبلک ھیلتھ کے گڑھے سے ملی۔

ٹنڈوجام کے علاقے میر کالونی کا رھائشی 6 سالا معصوم بچہ دوپہر سے گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا تو گھر واپس ہی نہیں آیا۔

شام دیر سے گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کر دی رات دیر سے گھر کے قریب پبلک ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ کی جانب سے بنائے گئے گڑھے میں سے معصوم بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

بچے کی لاش گھر پہنچنے پر قہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں علاؤہ مکین بھی پہنچ گئے، نااہلی میں ملوث عملداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

سیوریج لائن کی مرمت کی وجہ سے پبلک ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ نے مختلف جگہوں پر گڑھے کھود رکھے ہیں جن میں ںیکاسی کا پانی جمع ہو چکا ہے۔

پبلک ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ کا ٹھیکیدار کئی مہینوں سے کام آدھے میں چھوڑ کے لاپتا ہو چکا ہے جسے چند روز پہلے ہی کام مکمل کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں