تلہ گنگ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ کلہاڑیوں کے وار سے دو شدید زخمی

*تلہ گنگ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ کلہاڑیوں کے وار سے دو شدید زخمی*

تلہ گنگ کے نواحی گاؤں دودیال میں گھر کے سامنے مٹی اٹھانے سے منع کرنے پر جھگڑا شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک قتل اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ دو گروپوں میں لڑاٸی اور فاٸرنگ کے نتیجے میں توقیر احمد ولد محمد بشیر قتل جبکہ کلہاڑی کے وار سے دو افراد ضمیر احمد ولد محمد بشیر ، وسیم احمد ولد غلام احمد شدید زخمی ہوئے۔ لعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ پہنچایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں