صدر آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگتی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادتوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری کی میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

٭ صدر مملکت کا دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت
٭ صدر مملکت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار
٭ صدر مملکت کی شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا
٭ صدر مملکت کا شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی شمالی وزیرِ ستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مزمت
٭ وزیرِ اعظم کا واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار
٭ وزیرِ اعظم کی شہداء کی مغفرت اور انکے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا
٭ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا، وزیرِ اعظم
٭ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے، وزیرِ اعظم
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے پر اظہار مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات کا دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت، شہداءکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک بزدلا نہ اور قابل مذمت فعل ہے،

پاک فوج کے بہادر جوان ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

حکومت شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،

حکومت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے حکومت پرعزم ہے،
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت عوام کے ساتھ مل کر آخری حد تک جائے گی،
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا میر علی، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت۔*

ڈپٹی اسپیکر کا دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوجی افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت۔

ڈپٹی اسپیکر کا فوجی افسروں اور جوانوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔

ڈپٹی اسپیکر کا شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔

دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ملک دشمن شر پسند عناصر اپنے ناپاک ایجنڈے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، سید غلام مصطفیٰ شاہ

وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے جوانوں کی قربانیوں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید غلام مصطفیٰ شاہ

دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ڈپٹی اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں