وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ سندھ کا5 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
وزیراعلیٰ سندھ کا لواحقین سے تعزیت کا اظہار؛
شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں
دہشتگرد کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے
ایسے عناصر وں کا بہت جلد قلع قمع کردیا جائے گا
پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ، ہم ضروری دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے
وزیراعلیٰ سندھ کا شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان میں
چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت
بلاول بھٹو زرداری کا لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور دیگر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا ‘
افواج پاکستان کے آفیسروں اور جوانوں کے قاتل ملک اور قوم کے
دشمن ہیں ناقابل معافی ہیں ‘
بلاول بھٹو زرداری کا لیفٹیننٹ کرنل کاشف شہید اور دیگر شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
قوم اپنے بہادر سپوتوں کو کبھی نہیں بھولے گی ‘
شہداء کے قاتل دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہی شہداء سے وفا اور
انصاف ہوگا ‘
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں،
پوری قوم اس مشکل وقت میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے،
فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانی دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،
اس طرح کی دہشتگردی ہماری قوم کے امن و استحکام پر حملہ ہے،
شہداء کی ہمت اور بے لوثی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا،
قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد تھی اور رہے گی،
وطن عزیز کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، حملہ
وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاءالحسن لنجار کی شدید الفاظ میں مزمت
ضیاء الحسن لنجار کی شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا
وزیر داخلہ سندھ کا لیفٹیننٹ کرنل کاشف شہید اور دیگر شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
دہشتگردوں کے حملے سیکورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی شدید الفاظ میں مزمت
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا
میئر کراچی کا لیفٹیننٹ کرنل کاشف شہید اور دیگر شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
دہشتگردوں کے مزموم حملے سیکورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
ہمیں اپنے فوج کے جوانوں پر فخر ہے
پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ میئر
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے شمالی وزیرستان میں ہونے والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں فوجی جوانوں نے وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کرگئے
دہشتگردوں کے حملے میں شہداء کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ،
دہشتگردی کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ، دہشتگرد کبھی اپنے مذموم سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے ،
دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے پاک فوج سرگرم عمل ہے اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ دہشتگردوں سے لڑنے کو تیار ہے ،
ھندستان کے سرحدوں پر ہزاروں حر مجاہد اپنی فوج کے ہمراہ دشمنوں وطن اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمیشہ کی طرح کھڑے ہیں،
شھداء ملک اور ملت کے ہیرو ہیں، جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا