شمالی وزیرستان دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرا دی، 5 شہید، جوابی کارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے، لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید،،

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دراندازی کی ابتدائی کوشش ناکامی پر بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرا دی، خودکش بم حملے، چھت منہدم ہونے سے 5 شہید، جوابی کارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے، لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس ناکامی پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے بھی ہوئے، ان دھماکوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں مٹی کے پانچ بہادر سپوت شہید ہوگئے، شہداء میں ضلع خیبر کا رہائشی حوالدار صابر، ضلع لکی مروت کا رہائشی نائیک خورشید، ضلع پشاور کا رہائشی سپاہی ناصر، ضلع کوہاٹ کا رہائشی سپاہی راجہ اور ضلع ایبٹ آباد کا رہائشی سپاہی سجاد شامل ہیں، اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس کے دوران تمام چھ دہشت گرد مارے گئے، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنی ٹیم کی قیادت کرنے والے کراچی کے 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور تلہ گنگ کے 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں