شیرافضل مروت کا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد بارے بیان کا معاملہ
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا ناراض ہوگئے
حامد رضا نے آج پی ٹی آئی کے زیراہتمام اسلاموفوبیا کے حوالے سے تقریب میں شرکت بھی نہیں کی
پی ٹی آئی کی جانب سے حامد رضا کو باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا تھا، ذرائع
حامد رضا کا نام تقریب کے اسپیکرز میں بھی شامل تھا، ذرائع
حامد رضا شیرافضل مروت کے بیان کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے، ذرائع
حامد رضا گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں بھی شکایات کرچکے ہیں