کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے سربراہ عبیدالرحمٰن نظامانی نے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے سربراہ عبیدالرحمٰن نظامانی نے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی صاحب کہا خطے کے ممالک افغانستان کے ساتھ مثبت روابط کی توسیع کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، پاکستان کی نومنتخب حکومت مثبت پالیسی کے مطابق تعلقات کی مضبوطی کے لیے تعمیری اقدامات کرے گی۔
جناب عبیدالرحمن نظامانی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہت اہم ہیں اور نو منتخب حکومت تعلقات کو فروغ دینے کا وژن رکھتی ہے اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
دونوں فریق نے ڈیورنڈ لائن پر مسافروں، مریضوں اور کمرشل ٹریفک کے لیے سہولیات پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں