پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری ماہ رمضان میں اللہ اللہ کا ذکر اور درود پاک پڑھتے ہوئے اس دار فانی سے رخصت ہوگئے۔ نیک آباد شریف گجرات میں نماز جنازہ کا تاریخی اجتماع۔ علماء مشائخ، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے ریکارڈ تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ مرحوم کے صاحبزادے پیر عثمان افضل قادری نے پڑھائی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر، فضا سوگوار، آنکھیں اشکبار۔ مقررین نے حضرت پیر صاحب کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا ان کی خدمات لاتعداد ہیں۔ جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم ہزاروں علماء وعالمات کے استاذ، شیخ المشائخ، مفسر قرآن، شیخ الحدیث اور کتب کثیرہ کے مصنف تھے۔ پیر عثمان افضل قادری نے کہا کہ حضرت پیر محمد افضل قادری کی ساری ذندگی دین اسلام کیلئے وقف تھی۔ تحفظ ناموس رسالت وختم نبوت اور نفاذ نظام مصطفیﷺ کیلئے ان کا کردار بے مثال ہے۔ انہیں نے ہمیشہ استحکام پاکستان اور خدمت خلق کیلئے کردار ادا کیا۔ پیر عثمان افضل قادری نے کہا کہ پیر صاحب مرحوم کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ پیر صاحب کا ختم قل اتوار کو دن دس بجے تا دو بجے نیک آباد شریف میں انعقاد پذیر ہوگا۔