سپین میں پاکستانی سفیرشجاعت راٹھور کے اعزاز میں قونصل جنرل مراد وزیر اور بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شاندار فیر ویل ڈنر کا اہتمام
کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت
سپین کے شہر بارسلونا میں قونصل جنرل بارسلونا مراد وزیر اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سفیر پاکستان شجاعت راٹھورکے اعزازمیں فیر ویل افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیارت نے شرکت کی۔شجاعت راٹھور سپین میں سفارتی دور مکمل کرکے بہت جلد پاکستان واپس روانہ ہورہے ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ شجاعت راٹھور کا دور بہترین رہاہے۔ سفیر پاکستان نے پاکستانیوں کے مسائل ہمیشہ حل کئے ہیں اور آسانیاں مہیا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیایے۔ شجاعت راٹھور کے دور میں سپین اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں
سفیر پاکستان پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ پہلی ملاقات مجھے آج بھی یاد ہے۔تین سال پلک جھپکتے گزر گئے ہیں۔یہی زندگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپین سےخوشی کے ساتھ جارہا ہوں۔ مجھے پاکستانی کمیونٹی سےکسی قسم کی شکایت نہیں پاکستانیوں نے ہمیشہ مجھے عزت اورپیار دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قونصل خانہ کے معاملات میں کبھی دخل اندازی نہیں کی۔
سفارتخانہ میں سہولیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون نہیں بدل سکتے قانون کی پیروی کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے۔
دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانے پہلے سے بہتر کام کررہے ہیں لیکن سفارتخانوں میں مزید بہتری ہوسکتی ہے۔
سفیر پاکستان جب افطار ڈنر پر پہنچے تو پھولوں کے گلدستے کے ساتھ ان کا استقبال کیاگیا۔ سفیر پاکستان کو کمیونٹی اور قونصل خانہ کی جانب سے اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔