سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز لائبریری میں قرآن پاک کے نادر اور نایاب قدیم نسخوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں 13 ویں صدی کے قرآن پاک کے نسخے بھی رکھے گئ

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز لائبریری میں قرآن پاک کے نادر اور نایاب قدیم نسخوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں 13 ویں صدی کے قرآن پاک کے نسخے بھی رکھے گئے ہیں افتتاحی تقریب میں اہم سعودی اور دیگر غیر ملکی شخصیات شریک تھیں

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ نایاب اور قدیم قرآنی نسخوں کی نمائش کا افتتاح کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے سپروائزر فیصل بن معمر نے کیا نمائش میں عراق،مصر اور یمن سمیت دیگر ممالک کے رسم الخط سے مزین قرآن پاک کے نسخوں کو رکھا گیا ہے جس میں 13 ویں صدی میں لکھے گئے قرآن پاک کا نسخہ بھی شامل ہے جبکہ دنیا کا سب سے چھوٹا قرآن پاک نسخہ بھی رکھا گیا ہے جسے عدسے کی مدد سے دیکھا اور پڑھا جاسکتا ہے کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے سپروائزر فیصل بن معمر کا کہنا تھا کہ لائیبریری کی ملکیت میں 350 ایسے قرآن پاک کے نسخے موجود ہیں جو اسلامی دور کے ابتدائی دور سمیت بعد کے ادوار میں لکھےگئے جن کی مرحلہ وار نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے اور آج کی نمائش رمضان المبارک کے حوالے سے سجائی گئی ہے فیصل بن معمر کا کہنا تھا کہ قران مجید ایک ایسا ہدایت نامہ ہے جے اللہ تعالی نے رمضان المبارک میں اتارا جس پر عمل پیرا ہوکر انفرادی اور اجتماعی طور پر زندگیاں آسان ہوجاتی ہیں اور پوری دنیا کے مسلمان جس طرح سے قرآن مجید سے محبت اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں وہ قابل ستائش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں