سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی جہاں انہوں نے آقائے دو جہاں کے حضور درود شریف پڑھا اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے سلسلے میں مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ پہنچے جہاں انہوں نے حرمین شریفین انتظامیہ کے اراکین اور روضہ رسولؐ کے خادمین سے ملاقات کی اور عمرہ زائرین سمیت نمازیوں کو پہنچائی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور نبی اکرم صلی الله عليه وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھا اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی