دسویں جماعت کی طالبہ کو اٹک میں اسلحہ کی نوک پر اغوا کرکے زیادتی کرنے والے چنگچی ڈرائیور اور اس کے ساتھی پولیس مقابلے میں مارے گئے

دسویں جماعت کی طالبہ کو اٹک میں اسلحہ کی نوک پر اغوا کرکے زیادتی کرنے والے چنگچی ڈرائیور اور اس کے ساتھی پولیس مقابلے میں مارے گئے
تھانہ اٹک سٹی کی حدود میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورنے اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر سے سکول جانے والی دسویں جماعت کی معصوم طالبہ کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کر کے تھانہ صدراٹک کے ویران علاقہ میں زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔

چنگ چی رکشہ ڈرائیوراور اس کا ساتھی تھانہ جنڈکے علاقہ بھنڈر کے قریب بیلہ میں رات کی تاریکی میں مبینہ پولیس چھاپہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔

چنگ چی رکشہ ڈرائیور محمد فیاض ولدمحمد اکرم سکنہ کسراں ،پنڈی گھیب حال مرزا اٹک اوراس کے ساتھی محمد کامران ولد محمد ارشد سکنہ مرزا اٹک نے صبح سکول جانے کیلئے چنگ چی رکشہ میں سوار دسویں جماعت کی معصوم طالبہ کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کیا ۔

ملزمان طالبہ کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کر کے بنی بابا کی زیارت کے قریب ویران جگہ پر لے گئے اور اسکے ساتھ باری باری اسلحہ کی نوک پر زبردستی زیادتی کی ۔

طالبہ کے چچا ظفر اقبال سکنہ اٹک شہرنے ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک ایف آئی آردرج کرائی ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے ۔

پولیس نے طبی معائنہ کے بعد فوری طور پر ایف آئی آردرج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کئے ۔

پولیس نے رات کی تاریکی میں ملزمان کی تھانہ جنڈکے علاقہ بھنڈر کے قریب بیلہ میں موجودگی کی اطلاع پر حسب ضابطہ مقامی پولیس کی مدد سے ریڈ کیا ۔

4 مسلح افرادایک مکان سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کرتے ہوئے جنگل کی طرف بھاگے ۔

پولیس پارٹی نے مناسب حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنی جان بچائی ۔

فائرنگ کے اختتام پر سرچ لائیٹس کی مدد سے دیکھا گیا تو چنگ چی رکشہ ڈرائیور محمد فیاض اورمحمد کامران دونوں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے ۔

تھانہ جنڈ پولیس نے فرار ہونے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف اپنے ہی ساتھیوں کومبینہ طورپر فائرنگ کرکے مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں