تھانہ پیر جگی پولیس کی بڑی کاروائی،سابقہ بیوی کا قاتل گرفتار ملزم رمضان نے ساتھی وقار کے ہمراہ سابقہ بیوی کو قتل کیاتھا۔پولیس ترجمان کے مطابق
ملزم نے گھر میں گھس کر پروین بی بی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔واردات میں استعمال ہونے والے آلہ قتل 2 پسٹل برآمد۔ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور قتل کر کے فرار ہو گئے۔دونوں ملزمان کا تعلق میانوالی سے ہے،پابند ملزم رمضان نے کیس کی رنجش پر پروین بی بی کو قتل کیا۔