یوسف بیگ مرزا کی سربراہی میں چلنے والا ٹیلن نیوز بند ہوگیا

یوسف بیگ مرزا کی سربراہی میں چلنے والا ٹیلن نیوز بند ہوگیا

میڈیا انڈسٹری کیلئے افسوسناک خبر
چینل کو فروخت کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد ٹیلن نیوز انتظامیہ نے چینل کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
ٹیلن کا ڈیجیٹل میڈیا چلانے کیلئے ایک کمپنی کیساتھ ماہانہ 30لاکھ کی ڈیل ہوئی ہے جس سے مناسب ریونیو جنریٹ ہوتا رہے گا۔
چینل کے 100کے قریب ملازمین آج بے روزگار ہوگئے ہیں

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ ٹیلن نیوز بند ہونے سے بہت سے صحافی، پروڈیوسرز، اینکرز، نیوزکاسٹرز، ٹیکنیکل سٹاف، کیمرہ مین بے روزگار ہوگئے ہیں۔
اللہ انکے لیے روزگار کا بہتر سبب بنانے والا ہے۔

صحافی نجم ولی خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ” ‏ٹیلن نیوز بند ہو گیا۔ افسوس۔ بہت سارے اچھے میڈیا ورکر بے روزگار ہو گئے مگر اس کی ذمے داری مالکان پر بھی عائد ہوتی ہے۔ وہ نان پروفیشنلُ نوسر باز اور خوشامدیوں کو اہم عہدے دیتے ہیں جو انہیں بڑے بڑے خواب دکھاتے ہیں مگر لوٹ مار میں لگے ہوتے ہیں۔

ایک چینل کا آغاز ہوا تو ایسے ہی فنکاروں نے مالکان سے کہا کہ ہم جو چینل بنا کے دیں گے اس کا مقابلہ جیو، اے آر وائی نہیں بلکہ سی این این اور بی بی سی سے ہو گا۔ پروفیشنل صحافی نہ لڑکیاں پیش کر سکتا ہے نہ ریٹنگز توڑ خواب دکھا سکتا ہے۔ وہ مالکان کی گڈ بکس سے آوٹ ہو جاتا ہے اور پھر وہ چینل ناک آوٹ۔ مالکان ان کے ہاتھوں ہر ماہ کروڑوں کے تھوک لگوا لیتے ہیں مگر کارکنوں کو تنخواہیں دیتے ہوئے ہزار، ہزار روپے کا خیال رکھتے ہیں۔ اسی کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ جب مالک خرچے کم کرنے کو کہتا ہے تو سب سے پہلے کارکن ہی فائر کئے جاتے ہیں جیسے ٹیلن میں ہوا۔

یہی ٹیلن کی کہانی ہے جس میں بھنڈیوں کا بل پچپن ہزار بنا۔ ڈی ایس این جی نجانے کہاں جاتی تھی۔ مجھے ایک دوست نے جوائن کرنے کی صلاح دی تھی، اچھا کیا کہ احتیاط کی۔’

ٹیلن نیوز کے مالک سلیم بریار مشہور زمانہ بیوروکریٹ جو عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری رہے “ طاہر خورشید “ کے سمدھی ہیں۔
میڈیا انڈسٹری سے ایک اور خبر !!! یوسف بیگ مرزا YBM نے ٹیلن نیوز سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ کمپنی کے کچھ فیصلوں پرYBM کا مالکان کے ساتھ شدید اختلاف سننے میں آرہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں