پولیس کے ہاتھوں گینگ وار فیصل پٹھان کا انتہائی مطلوب کارندہ سجادچاکیواڑہ کی حدود سےگرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں گینگ وار فیصل پٹھان کا انتہائی مطلوب کارندہ گرفتار.
ملزم کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا. پولیس کا دعویٰ ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے.ملزم فیصل پٹھان کے کہنے پر درجنوں سنگین نوعیت کی وارداتوں کا انکشاف کر چکا ہے, ایس ایس پی سٹی امجد حیات.
ملزم نے 2012 میں فیصل پٹھان کے کہنے پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ذیشان نامی شہری کو اغواء کرنے کے بعد اسٹیل مل سے آگے جنگل میں گولیاں مار کر قتل کیا,
ملزم 2012 میں بغدادی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا، جس پر ملزم نے 5 سال قید بھی کاٹی ہے, ملزم نے جیل سے آتے ہی وارداتیں کرنا شروع کر دیا تھا. ملزم نے مزید بتایا کہ جیل سے آنے کے بعد میں فشری میں 7C نامی ملزم سے ملا جو کرائے پر پستول دیتا تھا, اور وارداتیں کرتا اور کرواتا تھا.ملزم کا ساتھی 7C جو گروپ کا سرغنہ ہے جو ایک منظم گروہ چلا رہا ہے, اور اس گروہ کو مچھر کالونی سے آپریٹ کر رہا ہے. ملزم سجاد ماسٹر چابی بنا کر شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں/موٹر سائیکلز چوری کرنے کے بعد برکت نامی منشیات فروش کو کوڑیوں کے دام بیچا کرتے تھے, چوری شدہ موٹر سائیکلسٹ/گاڑیاں شیرشاہ, سعیدآباد سے ہوتے ہوئے حب بلوچستان بھیجی جاتی ہیں,
ملزم اسٹریٹ کرائمز/موٹر سائیکل لفٹنگ اور دیگر جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس حکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں