بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کیلئے پابندی عائد کردی گئی
جیل انتظامیہ نے گیٹ نمبر 5کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،MWM کی توہین عدالت کی اور مشتاق غنی کی ملاقات کے لئے درخواست
سابق اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی درخواست نمٹا دی
عدالت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مشتاق غنی کو مروجہ طریقہ اختیار کرنے کی ہدایت
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کی
عدالت ہدایت کرچکی ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوکل پرسن مقرر رکریں گے، عدالت
عدالت نے ہدایت کی تھی کہ فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملات طے کریں گے، عدالت
مناسب ہوگا درخواست گزار پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کو اختیار کریں، عدالت
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ای میل کے ذریعے درخواست دی تھی، درخواست گزار
سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا، درخواست گزار
بانی پی ٹی آئی سے مشتاق غنی کو ملاقات کی اجازت دی جائے، وکیل درخواست گزار کی استدعا
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی
وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ بھی پٹیشنرز میں شامل
عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، درخواست
جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا، درخواست
گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نا کرائی گئی، درخواست
عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، درخواست
عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، استدعا
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر دو ہفتے کیلئے پابندی عائد کردی گئی
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابند لگادی گئی،زرائع
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کیا،زرائع
جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کیلئے مختص کر رکھا تھا
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی پر اطلاق دو ہفتوں کیلئے ہو گا
جیل انتظامیہ نے گیٹ نمبر 5کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،زرائع