ولی باغ: 12 مارچ
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد کی ولی باغ آمد
ایم کیو ایم کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
وفد کی قیادت ایم کیو ایم کے مرکزی راہنما زاہدملک نے کی
زاہد ملک نے ایم کیو ایم اور پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی نمائندگی کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کی
اے این پی کے سنئیر رہنماؤں غلام احمد بلور، امیرحیدر خان ہوتی، شاہی سید خان اور میاں افتخار نے ایم کیو ایم کے وفد کی ولی باغ آمد اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا
ایم کیو ایم خیبرپختون خوا کے صدر عارف اللہ خان، شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر شہزاد آصف جاوید چوھدری، خیبرپختون خوا کے رہنماء ڈاکٹر نوبت خان اور سیکرٹری اطلاعات فضل ھادی خان وفد میں شامل تھے
اس موقع پر خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا
ماضی میں بیرسٹر محمد علی سیف ایم کیو ایم میں رہ چکے ہیں اور ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے