وزیراعظم شہباز شریف نے 18 رکنی وفاقی کابینہ اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے 18 رکنی وفاقی کابینہ اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے 18 رکنی وفاقی کابینہ اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ اطلاعات ونشریات، خواجہ آصف دفاع ،ہوابازی، اسحاق ڈار وزیر خارجہ ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 18 رکنی اپنی کابینہ اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے ہیں جس کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے، دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے اضافی قلمدان بھی انہیں تفویض کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔احسن اقبال منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر ہوں گے۔عطا اللہ تارڑ کو اطلاعات ونشریات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سائنس وٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر ہونگے۔ محمد اورنگزیب کو خزانہ اور ریونیو،محسن نقوی کوامور داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔احد چیمہ اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،مصدق ملک توانائی اور پٹرولیم کے وزیر ہوں گے۔میاں ریاض حسین پیرزادہ ہائوسنگ اینڈ ورکس ، اویس لغاری ریلوے، امیرمقام سیفران اور ہیریٹیج اینڈ کلچر کے وزیر ہونگے۔چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہوں گے۔ جام کمال تجارت،عبدالعلیم خان نجکاری اور بورڈ آف انویسمنٹ کے وزیر ہونگے۔ اعظم نذیر تارڑ وزارت قانون وانصاف اور انسانی حقوق ، رانا تنویر حسین صنعت وپیداوار اور قیصر احمد شیخ میری ٹائم کے وزیر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں