نیشنل پریس کلب کے انتخابات جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کر لیا
نیشنل پریس کلب کے انتخابات برائے 2024-25ء میں جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کر لیا ہے ۔ تمام مرکزی عہدوں پر اس کے امید وار کامیاب قرا ر دے دیئے گئے ہیں ۔نیشنل پریس کلب انتخابات میں ٹوٹل 2134ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدر کے عہدہ پر اظہر جتوئی نے 1038ووٹ لئے ، سیکرٹری کی سیٹ پر نیئر علی988 ووٹ ،فنانس سیکرٹری وقار عباسی نے914 ووٹ لئے۔نائب صدر کے عہدوں پر احتشام الحق نے1043، سید ظفر حسین ہاشمی 858، شاہ محمد نے792ووٹ حاصل کئے جبکہ خاتون نائب صدر کی امیدوار سحر اسلم 1023وو ٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر سید عون شیرازی نے943ووٹ،جاوید بھاگٹ نے 933ووٹ اورطلعت فاروق نے 913ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔ خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر سحرش قریشی نے سب سے زیادہ 1057ووٹ حاصل کئے ۔