رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی اجلاس سوموار 11 مارچ بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے
دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے