*بینک آف پنجاب میں جعلی واؤچرز کے ذریعے 13 کروڑ روپے سے زائد خردبرد کرنے کا انکشاف پر FIA نے شہباز برانچ کراچی میں ہونے والے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

*ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی*

*بینک آف پنجاب میں جعلی واؤچرز کے ذریعے 13 کروڑ روپے سے زائد خردبرد کرنے کا انکشاف*

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر جعلسازی کے ذریعے بینکنگ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔۔۔

بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی میں ہونے والے فراڈ میں بینک عملہ ملوث۔۔۔

سابق آپریشن منیجر بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی، شاہین شاہ نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر جعلی واؤچرز کے ذریعے بینک کے ایکسپینس اکاؤنٹ سے مختلف اوقات میں -/132,680,313 روپے مختلف وینڈرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے۔۔۔

ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ کے تمام شواہد حاصل کر لئے۔۔۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 06/2024 درج۔۔۔

فراڈ میں ملوث بینک آف پنجاب کے ملازم 2 ملزمان گرفتار،

گرفتار ملزمان میں مرزا حارث بیگ اور محب الدین شامل

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زعیم اقبال شیخ کی تفتیشی افسر رانا ثناءاللہ کو تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں