سیکیورٹی فورسز کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز، دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد،،
*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز کئے، جس کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد سرغنہ شمروز عرف شینائے مارا گیا، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور آپریشن کیا، جس کے دوران سرکردہ دہشت گرد منصور ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشنز بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا،،