سی ٹی ڈی نے جامشورو میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے جامشورو میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا جو کہ ٹارگٹ کلنگ اور ریل کی پٹریوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا

سی ٹی ڈی کے عملے نے جامشورو سندھ یونیورسٹی سوسائٹی کے قریب سے خفیہ اطلاع ملنے پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد عزیر شاہ کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے سے ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ایس آر اے نامی دہشتگرد کالعدم تنظیم کا اہم رکن اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب اشتعاری ملزم ہے جو کہ حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر تھانے سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں ٹارگٹ کلنگ کرتا رہا ہے جب کہ یہ سی ٹی ڈی تھانے کی پولیس کو کئی دہشتگردی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا اس کے علاؤہ کوٹری ریلوے مین ٹریک کو بارودی مواد سے اڑانے میں بھی ملوث رہا ہے اس کا ایک اہم ساتھی ہالار چانگ کو اسناد دہشتگردی کی عدالت سے پہلے ہی چودہ سال کی سزا سنائی جا چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں