بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری فورسزکی تیاری پر زور دیاہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کا اظہارمنگل کو 14ویں نیشنل پیپلزکانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران مشرقی صوبےجیانگ سو سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کے ساتھ ایک مباحثے میں شرکت کے دوران کیا۔